اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بارشی پانی کو محفوظ بنانے کا اقدام، قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک تعمیر کیا جائے گا

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، قذافی سٹیڈیم میں لاہور کا سب سے بڑا واٹر ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی، نگران پنجاب حکومت نے پہلے زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کی منظوری دیدی، قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک کی تعمیر کا حکم دے دیا۔

نگران پنجاب حکومت نے واسا کو واٹر ٹینک کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کر دی، قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کیلئے فنڈز منظور ہونے کے بعد رواں ہفتے ہی کام جاری ہونے کا امکان ہے، واسا نے سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے واٹر ٹینک کیلئے ایک ارب 43 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا کی ہے۔

نئے پلان میں واسا نے واٹر ٹینک کے لئے سو فیصد فنڈز کا تقاضا پنجاب حکومت سے کیا، 50 فیصد فنڈز سپورٹس بورڈ اور 50 فیصد فنڈز پنجاب حکومت نے فراہم کرنے ہیں۔

پنجاب سپورٹس بورڈ نے 72 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز واسا کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے