اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پولیس کی ویلفیئر کے لئے جو کر سکتے تھے کیا: وزیراعلیٰ محسن نقوی

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس کی ویلفیئر کیلئے جو کچھ کرسکتے تھے وہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے خرم بلاک کا جائزہ لیا اور حوالات کا معائنہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے نئی عمارت کے تعمیراتی معیار کامشاہدہ کیا اور چھت پر بنائے گئے کیفے ٹیریا کے معیار کو سراہا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ملک لیاقت نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل تھانہ اچھرہ کا بھی افتتاح کیا، محسن نقوی نے ماڈل تھانہ اچھرہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا، انہوں نے ویٹنگ روم،ایس ایچ او اور میٹنگ روم کا معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے اعلی معیار کی تعریف کی اور اے ایس پی شہر بانو اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی ویلفیئر کے لئے جو کر سکتے تھے کیا ،تھانوں میں سائلین کے ساتھ اچھا سلوک ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

آئی جی عثمان انور نے وزیراعلیٰ کو پولیس سٹیشن اچھرہ کی تعمیر اور سائلین کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی،سیکرٹری داخلہ،سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ڈی آئی جی آپریشنز اور اعلیٰ پولیس حکام اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے