19 Feb 2024
(لاہور نیوز) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق جنوری کے دوران ملک بھر سے 2651 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا۔
ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 356 تھی۔68 کمپنیوں کے کیپیٹل میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی شامل ہے، جنوری 2023 کے مقابلے نئی کمپنیوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔