19 Feb 2024
(لاہور نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی تفصیلات جاری کردیں۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2024میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 26کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جنوری 2023میں جاری کھاتوں کا خسارہ 16کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔دسمبر 2023میں جاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد تھا جبکہ جولائی سے جنوری جاری کھاتوں کا خسارہ 1ارب 9کروڑ ڈالر رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے سات ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 3ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔