19 Feb 2024
(ویب ڈیسک) سینیٹ میں ریپ ملزمان کی سرعام پھانسی سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک مسترد ہو گئی۔
چیئرمین سینیٹ کے مطابق ریپ ملزمان کی سرعام پھانسی کی تحریک کے حق میں 14 ووٹ آئے، ریپ ملزمان کی سرعام پھانسی سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک کے خلاف 24 ووٹ آئے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اکثریتی مخالفت کے باعث سرعام پھانسی بل کی تحریک مسترد کی جاتی ہے۔