اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب کے آئندہ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے محکمہ خزانہ گومگو کا شکار

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کا آئندہ بجٹ کون منظور کرے گا اس حوالے سے محکمہ خزانہ گومگو کا شکار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے چار ماہ کا بجٹ دیا جو 29 فروری کو ختم ہو گا، اگر 29 فروری کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا تو پہلے اجلاس میں بجٹ پیش نہیں ہو سکتا۔

آئین میں بھی درج ہے کہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کوئی بزنس نہیں ہو سکتا، پہلے اجلاس میں صرف سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوتا ہے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے منعقدہ اجلاس میں بجٹ منظور نہیں ہو سکتا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری ہو گا، قائد ایوان کے انتخاب میں بھی بجٹ پیش نہیں ہو سکتا۔

محکمہ خزانہ کے ایک افسر کے مطابق پنجاب کا بجٹ اسی صورت پنجاب اسمبلی سے منظور ہو سکتا ہے جب اجلاس 22 فروری سے قبل ہو، اگر پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے ہوا تو پھر نگران کابینہ سے بجٹ منظور کرایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے