18 Feb 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمز ایک بار پھر سے میدان میں ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 22 فرروی سے سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی،سہ ملکی سیریز میں روایتی حریف کہلائے جانیوالے پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 22 فروری کو ہوگا۔
شیڈول کے مطابق 23 فروری کو بھارت، سری لنکا اور 24 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا،سہ ملکی سیریز کا فائنل 25فروری کو ٹاپ2 ٹیموں کے مابین ہوگا۔دوسری جانب قومی بلائنڈ ٹیم کا سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کیلئےتربیتی کیمپ جاری ہے۔