18 Feb 2024
(ویب ڈیسک)گیس کی اووربلنگ پر ردعمل دیتے ہوئے سوئی ناردرن صارفین کو مشورہ دیا ہےکہ گیس احتیاط سے استعمال کرنی ہوگی ،پوری دنیا میں گیس مہنگی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ صارف کو شکایت ہے تو اوگرا یاعدالت سے رجوع کر سکتا ہے،گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکس حکومت نے لگائے ہیں، گیس دنیا بھر میں مہنگی ہو چکی ہے، ہم سب کو اسے احتیاط سے استعمال کرنا ہو گا۔
واضح رہےکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی سےصارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات کی جا رہی ہیں۔