اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو کن مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا؟ماہرین نے بتادیا

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کےمطابق ماہرین کا اندازہ ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں نصف پرسنٹیج پوائنٹ اضافہ ہوگااور مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ جائے گی، اسی طرح مارچ کے مہینے میں بینچ مارک انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا امکان بھی معدوم ہوجائے گا۔

سیاسی عدم استحکام اور اپریل میں فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کا عدم حصول مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے یوریا کی پڑوسی ممالک کو اسمگلنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، اس سے یوریا کی 50 کلوگرام کی بوری کی قیمت میں 1,120 روپے کا اضافہ ہوگا۔

فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کو یوریا اور ڈی اے پی کی فی بوری کی قیمتوں میں باالترتیب 1,367 اور 530 روپے کا اضافہ کرنا پڑے گا، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگا۔ماہرین نے کہاہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں 43 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوگا، جس سے کنزیومر پرائس انڈیکس سالانہ بنیادوں پر 24.91 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے