18 Feb 2024
(لاہور نیوز) چیف منسٹر نیزہ بازی چیمئپن شپ 2024 کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی فورٹریس سٹیڈیم پہنچ گئے، جہاں صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر او رڈی جی پی ایچ اے نے ان کا استقبال کیا اورپنجاب کی روایتی پگ پہنائی گئی ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فورٹریس سٹیڈیم میں نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے گھڑسواروں نے مہارت کے ساتھ نیزہ بازی کا مظاہرہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گھڑسواروں کی مہارت کی تعریف کی اور نیزہ بازی کے مقابلوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے چیف منسٹر نیزہ بازی چیمئپن شپ 2024 میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے کھلاڑیو ں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں گئیں۔