اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز،پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(لاہور نیوز) پی ایس ایل سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں،  کپتان ریلے روسو نے 14، شرفین ردرفورڈ نے 20 اور محمد وسیم نے 4 رنز کھاتے میں ڈالے جبکہ خواجہ نافع 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے  سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور  محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 190 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اننگز لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے، صائم ایوب نے 42، ٹام کوہلر نے 18، روومین پاول نے17، ڈان موسلے نے 11 اور محمد حارث نے 7 رنز سکور کیے جبکہ آصف علی 2 اور عامر جمال 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2 جبکہ محمد عامر، عقیل حسین اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے