اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی کنگز کا تبریز شمسی کو بڑا سرپرائز

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے لیفٹ آرم سپنر تبریز شمسی کو کھلاڑیوں نے ٹیم ہوٹل میں بڑا سرپرائز دے کر حیران دیا۔

کراچی کنگز آج سے ملتان میں پی ایس ایل 9 کی مہم کا آغاز کر رہی ہے وہ رات ساڑھے 7 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سلطانوں کے مدمقابل اتریں گے۔ میچ سے ایک روز قبل کراچی کے شیروں نے اپنے ٹیم میٹ اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم اسپنر تبریز شمسی کو بڑا سرپرائز دے کر حیران کر دیا۔

تبریز شمسی کی گزشتہ روز سالگرہ تھی جس کو کراچی کنگز کی ٹیم نے بھرپور طریقے سے منایا۔ کھلاڑی، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین تبریز کے کمرے کے باہر جمع ہوئے اور جیسے ہی وہ کمرے سے باہر آئے انہیں اجتماعی طور پر سالگرہ کی مبارکباد دے کر حیران کر دیا۔

اس حوالے سے کراچی کنگز کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم اراکین کیک لے کر تبریز کے کمرے کے باہر پہنچے جہاں انہوں  نے دروازہ کھٹکھٹایا جب لیفٹ آرم سپنر باہر آئے تو سب نے انہیں تالیاں بجا کر اور گلے لگا کر مبارکباد دی۔

تبریز کھلاڑیوں اور ٹیم اراکین کی یہ محبت اور سرپرائز دیکھ کر حیران رہ گئے اور خوشی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔ بعد ازاں کرکٹر نے کیک بھی کاٹا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے