اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر نےعاطف اسلم کیساتھ دشمنی پر پہلی بار ردعمل دیدیا

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پہلی بار اپنی اور عاطف اسلم کی دشمنی پر خاموشی توڑ دی ۔

علی ظفر نے حال ہی میں کامیڈین اداکار اورمیزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے عاطف اسلم کے ساتھ اپنی دشمنی کے بارے میں بھی بات کی۔

علی ظفر نے کہا کہ پہلے میں اور عاطف ایک ساتھ گھومتے پھرتے تھے لیکن اب ہم دونوں کی اپنی زندگی اور کامیاب کیریئر ہے تو شاید اسی وجہ سے ہم دونوں ملتے نہیں اور نہ ہی ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ فنکاروں کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہونا چاہیے اور ایک مثبت ماحول میں مل کر کام کرنا چاہیے، فنکاروں کے درمیان مقابلے کی جنگ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہر فنکار کے عروج کا ایک وقت ہوتا ہے، عروج اور زوال فنکار کے کیریئر میں لازمی ہوتا ہے۔

اُنہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جہاں آج میں ہوں وہاں کل کوئی دوسرا فنکار ہوسکتا ہے، اسی طرح شہرت کی جس بلندیوں پر آج عاطف اسلم ہیں وہاں کل کوئی دوسرا گلوکار بھی ہوسکتا ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ ہر ایک کا زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، جس کو جیسے ٹھیک لگتا ہے وہ ویسے زندگی گزارتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے۔

گلوکار نے کہا کہ عاطف اسلم نے کبھی میری تعریف نہیں کی لیکن میں نے ہمیشہ اُن کی اور اُن کے کام کی تعریف کی، میں اُن کی عزت کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اُنہیں زندگی میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔

اُنہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ان سب باتوں کا خلاصہ یہی ہے کہ عاطف اسلم اپنی الگ دنیا میں رہنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے