اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان نے کراچی کنگز کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز والے اگر مجھے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی اس چیز کا شکوہ نہیں کیا۔

محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سب کی خوبیوں اور خامیوں کا علم ہوتا ہے، شان مسعود ملتان سلطان کی ٹیم کی کافی چیزیں جانتے ہیں، ہماری اس بار نئی مینجمنٹ ہے اور ہم نے مختلف پلانز  بنائے ہیں۔

رضوان نے کہا کہ ملتان سلطان کے جتنے کھلاڑی ہیں انہیں ان کی مرضی سے ریلیز کیا ہے، امید ہے اس پی ایس ایل سے وہ کھلاڑی ملیں گے جس کی پاکستان ٹیم کو ضرورت ہے، فیصل اکرم اچھے سپنر نظر آئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز  والے اگر مجھے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی اس چیز کا شکوہ نہیں کیا، اس وقت عماد وسیم کپتان تھے، انہوں نے جو فیصلے کیے وہ صحیح کیے ہوں گے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں تین لیگز ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مشکلات ہو رہی ہیں لیکن یقین ہے پی ایس ایل کا گراف نیچے نہیں آئے گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ انجری کی وجہ سے نہیں آرہے ورنہ سب کی دلچسپی پی ایس ایل میں ہی ہے جس کی وجہ اس کا بہترین معیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے