18 Feb 2024
(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نائن میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ دوپہر 2 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 7 بجے ملتان میں مدمقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔