اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملکی صورتحال، شاہد آفریدی نے بھی فیصلہ سازوں سے اپیل کر دی

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اور اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپیل کی کہ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کیلئے سب ایک ہو جاؤ۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور ن لیگ، پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے