اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مایوس کن آ غاز، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے لاہور قلندرز کو8 وکٹوں سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف18.2اوورز میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی جانب سے وین ڈیر دوسان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

صاحبزادہ  فرحان ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، فخر زمان نے 13 گیندوں پر 13 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ٹائمل ملز نے 2 جبکہ کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 74 رنز بنائے، آغا سلمان نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بٹورے۔

لاہور قلندر کی طرف سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،لاہور قلندر میں شاہین آفریدی کپتان، فخر زمان شاہ زیب فرحان ، وین ڈیر دوسان ،عبداللہ شفیق، لورین ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویزے، جمشید خان، حارث رؤف،زمان خان شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان کپتان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا،اعظم خان، حیدر علی،عمران وسیم ،فہیم اشرف، نسیم شاہ عبید شاہ ، ٹائمل ملز شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے