اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکارہ ایشامالویا نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک)بھارتی شو بگ باس17 کی شریک اداکارہ ایشا مالویا کی جانب سے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق بھارتی اداکارہ و ماڈل ایشا مالویا جو حال ہی میں (بگ باس )کے سیزن 17 کی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئیں، ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہورہا ہے۔اداکارہ نے دبئی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستانی ڈرامے میں کام کریں گی؟ اگر اس کی شوٹنگ دبئی میں ہو تو کیا آپ اس کے لیے رضامند ہوں گی؟جواب میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میری پہلی ترجیح بھارت ہوگی کہ میں وہیں ممبئی میں رہ کر کام کروں لیکن اگر مجھے پیشکش ہوتی ہے تو میں بالکل کام کرنا پسند کروں گی۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 17 کا فائنل کامیڈین، ریپر اور شاعر منور فاروقی نے جیتا تھا جب کہ ابھیشیک کمار رنر اپ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے