(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کو 4 کروڑ کا بھاری نقصان ہوگیا۔
رپورٹ کےمطابق معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب چینل ‘معاذ صفدر ورلڈ’ پر اپنا نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں اُنہوں نے اپنے بزنس میں نقصان کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔یوٹیوبر کے مطابق اُنہوں نے اپنے تین مختلف بزنس ایک ساتھ شروع کردیے تھے جن میں سے 2 بزنس تو اچھے چل رہے تھے جبکہ تیسرا بزنس مسلسل نقصان میں ہی جارہا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے سوات میں اپنا ریزورٹ بنایا تھا جس کا ماہانہ کرایہ 40 لاکھ تھا، مجھے لگا تھا کہ یہ بزنس اچھا چلے گا لیکن پاکستانی معیشت گِرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے میرا یہ بزنس لگاتار نقصان میں رہا۔معاذ صفدر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں سیاحت کا رجحان کافی کم ہوگیا ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھومنے پھرنے نہیں جارہے، یہی وجوہات تھیں کہ میرے اس ایک بزنس میں اتنا بڑا نقصان ہوا۔
یوٹیوبر نے کہا کہ زیرورٹ سے کمائی زیرو ہوئی لیکن میں ہر ماہ اس زیرورٹ کے کرائے اور دوسرے خرچوں میں پیسہ لگاتا رہا کیونکہ مجھے یہی اُمید تھی کہ شاید سیاحت بڑھ جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دیگر 2 بزنس سے جو پیسہ کمایا وہ بھی ریزورٹ پر لگادیا اور اس طرح مجھے 4 سے 5 کروڑ کا نقصان ہوگیا، میرے پاس جتنی بھی جمع پونجی تھی وہ سب نقصان میں چلی گئی۔
واضح رہے کہ یوٹیوب پر معاذ صفدر کے 3.8 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، معاذ صفدر نے سال 2022 میں صبا عباسی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔