17 Feb 2024
(لاہور نیوز)انتظار کی گھڑیاں ختم، ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغازہوگیا۔
پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گیا، میلے کا آغاز رنگاررنگ تقریب سے ہوا، جس میں سینکڑوں شائقین شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں معروف گلو کارعارف لوہار کی سٹیج پر شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے، علی ظفر،آئمہ بیگ اور نوری بینڈ بھی پرفارم کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تقریب میں فائر ورکس اور لیزر لائٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، ایونٹ کا افتتاحی میچ رات 8بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔