17 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے قبل برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے حوالے سے بتادیا۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں میں برطانوی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا!۔
انہوں نے لکھا کہ ہائی کمشنر کی حیثیت سے میں ممکنہ طور پر سپورٹ کیلئے کسی ایک ٹیم کا انتخاب نہیں کرسکتی کیونکہ ہمارے تمام پلئیر مختلف ٹیموں میں شریک ہیں۔