17 Feb 2024
(لاہورنیوز) 19 ویں چولستان جیپ ریلی کی 20 فروری کو سینٹرل لائبریری میں افتتاحی تقریب ہوگی ۔
چولستان جیپ ریلی کیلئے 21 فروری کو رجسٹریشن، ٹیکنیکل انسپیکشن، ڈرائیورز کانفرنس ہوگی، 22 فروری کو آل کیٹیگری کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔23 فروری کو ریس کا پہلا راؤنڈ ہوگا جس کا ٹریک دلوش ڈاہر سے جام گڑھ تک رکھا گیا ہے ، 24 فروری کو دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک سٹاک کیٹیگری ریس ہوگی اور کلچرل نائٹ ہوگی۔
واضح رہے کہ 25 فروری کو پریپیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک ہوگا، اسی روز ڈرٹ بائیک، ٹرک ریس اور اختتامی تقریب بھی ہوگی۔