17 Feb 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی،لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔