اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آٹو انڈسٹری نے گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ مسترد کردیا

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی آٹو انڈسٹری نے مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے گریز کیا جائے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مقامی سطح پر تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس شرح کا اطلاق 1400سی سی سے زائد طاقت کی گاڑیوں یا 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر ہوگا۔

پاما کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ مرے ہوئے کو مارنے کے مترادف ہوگا کیونکہ گاڑیوں کی مقامی صنعت پہلے ہی بلند افراط زر کی وجہ سے طلب میں کمی کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔

انڈسٹری کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے مقامی صنعت کی فروخت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

پاما نے مقامی صنعت اور درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی پالیسی میں عدم توازن کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب درآمدی گاڑیوں کی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا، جس سے مقامی صنعت کے تحفظ کو خدشات بڑھ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں 10فیصد شیئر رکھنے والی استعمال شدہ گاڑیوں کا حصہ اب 30فیصد تک بڑھ چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے