اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہمارے پاس چیمپئن پلیئرز ہیں، میں بھی کم بیک کرونگا: شاداب خان

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی پرفارمنس پر ٹھیک تنقید ہوئی۔

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آل راؤنڈر کا کردار ہوتا ہے، آج کل آل راؤنڈر سے ہی اچھا کمبینیشن بنتا ہے، دباؤ ہوتا ہے ایسا نہیں ہے کہ دفاع کبھی نہیں ہوتا، مجھ پر تنقید درست تھی، میں اچھا پرفارم نہیں کر رہا تھا۔

شاداب نے کہا کہ وہ ماضی کا حصہ ہے، اب اچھے مائنڈ سیٹ کے ساتھ آیا ہوں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، ہم ماضی میں دباؤ میں اچھا نہیں کھیل سکے، ہمارے پاس چیمپئن پلیئرز ہیں اس مرتبہ اچھا پرفارم ہو گا، ہمیں ماضی میں انجریز کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکا، اس سے پہلے میں اچھا کھیل رہا تھا، مجھے خود پر اعتماد ہوتا ہے اور یقین بھی ہوتا ہے میں اچھا کم بیک کروں گا، ہمیں ٹیم کی حیثیت سے اچھا کھیلنا ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ہے وہ اچھا کر رہے ہیں تو دو بار جیتے ہیں، سب ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے، پی ایس ایل میں اچھے میچز ہوں گے، اس لیگ میں سب دلچسپی لیتے ہیں دوستوں سے مقابلہ ہوتا ہے، اگر ہار جائیں تو سارا سال باتیں سننا پڑتی ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف اچھا میچ ہو گا، لاہور ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے، شاہ برادرز میں بہت ٹیلنٹ ہے ان سے بڑی امیدیں ہیں، نسیم شاہ کے حوالے سے صبر سے کام لینا ہوگا وہ انجری سے واپس آ رہے ہیں، ہمیں کھلاڑیوں پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ سپر فٹ لگ رہا ہے، امید ہے  پہلے کی طرح کھیلیں گے، کولن منرو اور ایلکس ہیلز ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں، ٹائمل ملز ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کرتے ہیں اور ہمیں ڈیتھ اوورز میں بولر کی ضرورت تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے