اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانی ہے تو فیس بڑھائیں، پابندی نہ لگائیں: سابق چیئرمین پی سی بی

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی کیلئے فیس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق چیئرمین پی بی سی خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کیا جائے کیونکہ زیادہ میچ فیس نہ دی گئی تو کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں گے اور  وہ ریٹائرمنٹ لینا شروع کر دیں گے۔

خالد محمود نے کہا کہ پیسوں کی وجہ سے لیگز کرکٹ کی کشش بڑھتی جا رہی ہے، کروڑوں روپے ملتے ہیں، جب فاسٹ بولرز کو صرف چار اوور کرنا ہوں تو وہ کیوں ٹیسٹ میں جان مارے گا، ٹیسٹ میں وہ اسی وقت دلچسپی لے گا جب اس کو زیادہ پیسہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لیے بچانا ہے تو بورڈ کو حکمت عملی بنانا ہو گی، بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہیں زیادہ ہو سکتی ہیں تو کرکٹرز کو زیادہ پیسے کیوں نہیں دیے جا سکتے؟  پیسہ کرکٹرز کی وجہ سے آتا ہے تو پیسہ انہیں ہی ملنا چاہیے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ماضی میں محمد عامر اور  وہاب ریاض ریڈ بال کرکٹ چھوڑ چکے، حارث رؤف کو ٹیسٹ نہ کھیلنے پر سزا سنا دی گئی، کیا آپ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ چھوڑنے سے روک سکتے ہیں؟ سزائیں مت سنائیں کھلاڑیوں کی فیسیں بڑھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے