اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مجھے لاہور قلندرز کا کپتان بنایا گیا! شاہین کا انکشاف

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو مجھے کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

کرک انفو کو انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ میں نے انڈر-19 یا ڈومیسٹک سطح پر کبھی کسی ٹیم کی بطور کپتان نمائندگی نہیں کی لیکن 2021 میں (لاہور قلندرز کے مالک) ہیڈکوچ عاقب جاوید کے ہمراہ جب سابق وزیراعظم  کے دفتر میں بیٹھا تھا، جب بانی پی ٹی آئی نے مجھے کپتان بنانے کا مشورہ دیا۔

لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین آفریدی کو ملنے سے قبل فرنچائز مسلسل ناکامیوں سے دوچار تھی، متعدد کپتان تبدیل کیے گئے لیکن ٹیم کی قسمت نہ کھلی۔ قلندرز نے شاہین کی قیادت میں 2022 کا ٹائٹل جیتا جبکہ 2023 میں اسکا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بنی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں لاہور قلندرز کیلئے ٹائٹل جیتنے کے بعد سابق کپتان اور وزیراعظم سے ملنے گیا تھا اور ان سے کہا ‘کم از کم اب ہم نے ایک ٹائٹل جیت لیا ہے!’، جب میری کپتانی شروع ہوئی تب تک مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے