اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آپ کی دلہن کراچی سے ہوگی؟ بابراعظم کی شادی پھر خبروں کا موضوع

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے دوران اپنی دلہن سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا۔

پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کے دوران بابر اعظم کی شادی کا موضوع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا۔

 ٹرافی رونمائی کی تقریب کے بعد اینکر زینب عباس سے گفتگو کے سیشن کے دوران محمد رضوان ایک بار  پھر بابر اعظم کی شادی کا چٹکلہ چھوڑ کر ہنس پڑے، سوال کے جواب میں بابر نے مسکرا کر کہا کہ آپ کو اکیلے میں بتاؤں گا۔

جس کے بعد اینکر زینب عباس نے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج کل آپ کی شادی کا موضوع ہر جگہ ہے، زینب نے شاداب، شاہین اور شان مسعود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو سب کی شادیاں ہو چکی ہیں۔

جس پر بابر نے کہا کہ ’ان کی شکلیں بھی دیکھ لیں ‘، بابر کے تبصرے پر شاداب نے واضح کیا کہ ’میں بہت خوش ہوں‘ ۔

اسی دوران کپتانوں کے ساتھ بیٹھے شخص نے بابر سے سوال کیا کہ آپ کی دلہن کراچی سے ہوں گی؟ جس پر زینب عباس نے بھی بابر سے کیا گیا سوال دہرایا ۔

تاہم بابراعظم نے جواب دینے کے بجائے مسکرا کر خاموش رہنے میں ہی بہتری سمجھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے