16 Feb 2024
(ویب ڈیسک) معروف اداکار یاسر حسین نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کیخلاف بیان میں کہا ہے کہ یہ انڈسٹری بالکل اچھی نہیں ہے، اسی لیے وہ نہیں چاہتے کہ اُن کا بیٹا اس انڈسٹری کا حصہ بنے۔
اپنے ایک انٹرویو میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ایک اچھے اداکار کا کام ہے وہ اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے لیکن ہماری انڈسٹری میں تو اداکاروں کو مسلسل بُرےکام کی ہی آفر ہورہی ہے جبکہ جن ڈراموں کو ہٹ کیا جارہا ہے وہ ڈرامے بھی اچھے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری اچھی نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا اس انڈسٹری میں آئےاور نہ ہی میں اپنے بیٹے کو اداکار بنانا چاہتا ہوں لیکن اگر میرے بیٹے کی اداکار بننے کی خواہش ہوئی تو میں اُسے نہیں روکوں گا کیونکہ وہ اُس کی اپنی مرضی ہوگی۔