اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کپل شرما کا پاکستانی یوٹیوبر نادر علی سے رابطہ، بھارتی کامیڈین نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق معروف پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور گفتگو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ کپل بھائی جلد لاہور آرہے ہیں۔کال کے آغاز پر کپل شرما نے نادر علی سے حال چال پوچھ کر اُن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں اور ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں‘۔

کپل شرما نے نادر علی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں اور وہ دبئی میں ہوگا‘۔بھارتی کامیڈین نے کہا کہ میرا تعلق امرتسر سے ہے اور میرا خیال ہے کہ آپ کا تعلق بھی لاہور سے ہے، میرے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا۔

کپل نے کہا کہ ’میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں‘۔ اس پر نادر علی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کپل بھائی، یہ تو کوئی کہنے کی بات ہی نہیں ہے‘۔بھارتی کامیڈین نے کہا کہ ’برادر ہم نے کچھ اچھی چیزیں بنائی ہیں اور میری خواہش ہے کہ آپ بھی اُس میں حصہ لو اور مجھے بتاؤ، میں دبئی جب بھی آتا ہوں آپ کو کال کروں گا پھر ہم مل کر ساری چیزیں طے کرلیں گے‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے