16 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ گانا گانے کا بھی شوق رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ان کی متعدد ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں نسیم شاہ سے سُروں کے تال لگوائے گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ کے سامنے مائیک موجود ہے اور انہوں نے ہیڈ فون میں لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کی قوالی 'کالی کالی زلفیں' گا کر سنائی۔
نسیم شاہ نے ویڈیو میں اپنی ہی گلوکاری کا مذاق بھی اڑایا اور کہا کہ بہت فرق ہے، راحت فتح علی خان سے یہ چاہت فتح علی خان ہو گیا ہے۔