16 Feb 2024
(ویب ڈیسک) نان فائلرز تاجروں کیلئے ’دوست ایپ‘ جلد لانچ کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے نان فائلرز دکانداروں کو انکم ٹیکس سہولت دینے کے معاملے پر تاجروں کیلئے دوست ایپ 22 فروری تک لانچ کئے جانے کا امکان ہے، نگران وزیر اعظم نے دوست ایپ کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دوست ایپ سے 35 لاکھ دکانداروں کو انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ کرنے کا ہدف ہے۔
نگران وزیر اعظم نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ایپ کیلئے تمام تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں سے بھرپور مشاورت چند دن میں مکمل کی جائے گی، ساتھ ہی تاجروں، دکانداروں کو فکس ٹیکس سکیم کے تحت فائلر بننے کا موقع دیا جائے گا۔