16 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 60 ہزار 035 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 1133 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 61 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔