16 Feb 2024
(ویب ڈیسک ) ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر دوحہ، قطر کیلئے روانہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ 17 سے 24 فروری تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم کے مطابق اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر ریفری، مینجر نوید کپاڈیہ کے ساتھ نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہو گئے ہیں۔