16 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل ہیک کرلیا گیا۔
فرنچائز نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکا ایکس (ٹوئٹر) کا ہینڈل ہیک کرلیا گیا، اکاؤنٹ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین و مداح (ایکس) پر آنے والی کسی ٹوئٹ پر دھیان نہ دیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے محض ایک روز قبل فرنچائز کا ٹوئٹر (ایکس) ہیک کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔