اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی سے لوگ پریشان، خریداری بھی محدود ہو گئی

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف مزید اونچا ہو گیا۔ خریداری محدود ہو گئی۔

روزمرہ استعمال کی سبزیوں کے دام لوگوں کی قوت خرید میں نہ آ سکے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ لہسن چائنہ 15 روپے مہنگا، سرکاری قیمت 535 روپے ، فروخت 700 روپے فی کلو تک ہو رہا ہے، بینگن 5 روپے مہنگے ، 125 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 170 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں، ساگ 43 روپے فی کلو مقرر تاہم بازار میں 60 روپے کلو تک بِک رہا ہے۔

اس کے علاوہ درجہ اول پیاز کی سرکاری قیمت 210 روپے کلو تاہم 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر بھی 90 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں، تھائی لینڈ کا ادرک  سرکاری قیمت سے 200 روپے زائد پر بکنے لگا، 460   روپے  کے بجائے ادرک 650 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

ادھر پولٹری مصنوعات بھی مزید مہنگی ہو گئیں، برائلر 10 روپے بڑھا کر 612 روپے کلو اور انڈے ایک روپیہ مہنگے کر کے 265 روپے فی درجن مقرر ہو گئے۔

خریدار کہتے ہیں اب تو سمجھ نہیں آتی کیا خریدیں، کیا بچوں کو کھلائیں؟ ایک شے معمولی سستی ہوتی ہے تو دیگر اشیاء مزید مہنگی ہو جاتی ہیں۔

پھل خریدنا تو غریب کیلئے ممکن ہی نہ رہا، سیب کالا کولو 440 روپے کلو، کیلا 220 روپے اور کینو 380 روپے فی درجن تک بکنے لگا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے