اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے این ٹی ڈی سی کا مینٹی ننس پروگرام شروع

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(لاہور نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی ہدایات کے مطابق این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی مینٹی ننس کے ایک جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس پر متعلقہ این ٹی ڈی سی فارمیشنز کے ذریعے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

اس پروگرام سے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کا نظام مزید مستحکم ہوگا اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اس پروگرام میں ایسٹ مینجمنٹ (نارتھ) کے تحت ٹرانسمیشن لائن (مینٹی ننس) ڈویژنز گٹی، فیصل آباد، نشاط آباد، لاہور، کالا شاہ کاکو، ساہیوال اور دیگر کے ذریعے 03-11 فروری 2024 کے دوران 500 کے وی اور 220 کے وی کی متعدد ٹرانسمیشن لائنز پر شٹ ڈاؤن لیا گیا۔ اس کے علاوہ 220 کے وی گرڈ سٹیشن جڑانوالہ روڈ (فیصل آباد) اور 220 کے وی گرڈ سٹیشن نیو کوٹ لکھپت (لاہور) میں بھی مینٹی ننس کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

شٹ ڈاؤن کے دوران انسولیٹرز کی صفائی، دھلائی، لائن ہارڈویئر کے نٹ/بولٹس کی کسائی اور آر ٹی سی کوٹڈ ڈسک انسولیٹرز کو تبدیل کیا گیا۔ نارتھ ریجن میں مجموعی طور پر 118 مقامات پر مینٹی ننس کی سرگرمیاں انجام دی گئیں جہاں 10347 ڈسک انسولیٹرز کو صاف کیا گیا اور 760 انسولیٹرز کو تبدیل کیا گیا۔ 02 ٹرانسمیشن ٹاورز کو تبدیل کیا گیا اور 08 ٹاورز پر سپیسر ڈیمپرز نصب اور تبدیل کیے گئے۔ 05 مقامات پر ڈسک انسولیٹروں کو فوگ ٹائپ انسولیٹرز سے تبدیل کیا گیا۔

اس پروگرام کے تحت ساؤتھ ریجن میں بھی مختلف 500 کے وی اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنزپر شٹ ڈاؤن لیا گیا۔ ایسٹ مینجمنٹ ساؤتھ کی ٹیموں نے 459 مقامات پر کل 73,493 ڈسک انسولیٹرز کو صاف کیا، 55 مقامات پر 9804 ڈسک انسولیٹرز کو تبدیل کیا گیا، 688 سے زائد بریسز اور 570 نٹ بولٹس لگائے گئے۔ اس کے علاوہ 220 کے وی گرڈ سٹیشن جھمپیر-1 پر 02 خراب ڈسک انسولیٹر سٹرنگز کے ساتھ ساتھ 02 مزید ڈسک انسولیٹر سٹرنگز (کل 04 سٹرنگز) کو بھی تبدیل کیا گیا۔

جنرل منیجرز ایسٹ مینجمنٹ نارتھ اینڈ سائوتھ ذاتی طور پر مینٹی ننس کے اس پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے متعلقہ ٹرانسمیشن لائن (مینٹی ننس) ڈویژنز کی کارکردگی کو سراہا اور مینٹی نینس کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے