اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل: عبید شاہ سب سے پہلے کس کی وکٹ لینا چاہتے ہیں؟

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے عزائم بتا دیئے۔

گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبید شاہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی وکٹ لینا پہلا ہدف ہے، ٹورنامنٹ میں بیٹنگ معیار بہت اچھا ہے کوشش ہوگی بڑے ناموں کو اپنا شکار بناؤں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے ساتھ نیٹ میں بالنگ کرکے بہت مزہ آیا، انہوں نے ٹی20 فارمیٹ میں بالنگ کے حوالے سے لائن و لینتھ کا بتایا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ساتھ بالنگ کرواتے ہوئے دیکھنا دلچسپ لمحہ ہوگا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ فرنچائز میں شمولیت پر کہا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ڈومیسٹک اور انڈر-19 ٹیم میں پرفارمنس دیکر جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ میری وجہ سے سکواڈ میں منتخب ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے