14 Feb 2024
(ویب ڈیسک) نئی حکومت آنے سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کی جانے لگی۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 2روپے 82پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 7پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔