14 Feb 2024
(لاہور نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔