اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں گیس کی قلت کا معاملہ، سوئی سدرن نے بڑی تجویز پیش کردی

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی نے ملک میں گیس کی قلت کے خاتمے کے لیے تھر کے کوئلے سے سنتھیٹک گیس پیدا کرنے کی تجویز پیش کردی ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکومت کو تھر کے کوئلے سے سنتھیٹک گیس پیدا کرنے کے لیے جامع کول ٹو گیس پالیسی وضع کرنے کے لیے تجاویز بھی ارسال کردی ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمران منیار نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اور سالانہ 24ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کرنا پڑرہی ہے جو ملک کی معیشت پر بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے گیس حاصل کرنی ہوگی، اس مقصد کے لیے تھر میں پوشیدہ ایک لاکھ 75 ہزار ٹن کے ذخائر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے متبادل انرجی (اے ای) کا شعبہ تشکیل دیا ہے جو مقامی اور غیرملکی فرمز کو تھر میں سنتھیٹک گیس کے پلانٹس لگانے کی ترغیب دے رہا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی اے ای متعدد ایم او یوز کے تحت ان پلانٹس سے سنتھیٹک نیچرل گیس خرید سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے