14 Feb 2024
(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے،اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی سے ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔