14 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے ترانے میں پاکستان کے سٹار گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔علی ظفر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل کے ترانے سے جڑے اپنے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میں سیزن ون سے پی ایس ایل کا حصہ رہا ہوں اور شروع کے 3 سیزنز میں بھی میں نے کوشش کی تھی لوگوں کو خوب انٹرٹین کر سکوں اور اس بار بھی میری یہ ہی کوشش تھی، امید ہے آپ سب اس گانے کو بھی خوب انجوائے کریں گے۔