اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کا گیارہ سو میگاواٹ بجلی روزانہ ضائع ہونے کا انکشاف

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہو رنیوز) ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے گیارہ سو میگاواٹ بجلی کے روزانہ ضائع ہونے کا انکشاف کیا ہے جس سے صارفین پر اربوں روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کا بوجھ اضافی پڑتا ہے ۔

ممبر نیپرا سندھ نے کہا کہ عوام بجلی لینے کو تیار ہے ، بجلی موجود ہے لیکن پاور سیکٹر دینے کو تیار نہیں،ایک لاکھ سترہ ہزار کنکشن التوا کا شکار ہیں ،اگر یہ کنکشن لگ جاتے ہیں تو کیپسٹی پیمنٹ کم ہوگی، التوا کے شکار میں کنکشن میں سے ایک سال سے زائد عرصے والے بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی جہاں بجلی ہوتی ہی نہیں وہاں کی کیپسٹی پیمنٹ بھی آئیسکو سے زیادہ ہے،دوسری جانب تقسیم کار کمپنیوں کا نظام بوسیدہ ہونے کی وجہ سےکوٹے سے کم بجلی وصول کررہے ہیں ۔

ممبر کے پی نیپرا نے کہا ہے کہ کوٹے سے کم بجلی کی وصولی کی وجہ سے کیپسٹی پیمنٹ بڑھتی جارہی ہے اور بارہ بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری رہی ہے ،نیپرا میں درخواست پر سماعت کے دوران 81 بلین کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں چار ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ڈسکوز نے اعدادو شمار ٹھیک شیئر نہیں کیے تھے اس لیے مزید اضافہ بنتا ہے ، ہر بار ہم اعدادوشمار بعد میں شیئر کرتے ہیں، لہذا 85ارب 28 کروڑ روپے بنتے ہیں، نیپراتھارٹی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے