(لاہور نیوز) عام انتخابات2024میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیےحکمت عملی تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار اسلم اقبال،علی امین گنڈاپور، امتیازشیخ 9مئی کےواقعات میں پولیس کومطلوب ہیں، عدالت کی جانب سےاسلم اقبال، امتیازشیخ اورعلی امین گنڈا پورکواشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کی جیوفینسنگ،موبائل ٹریکنگ اورآئی پی ایڈریس ٹریک کرلیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنےوالےاشتہاریوں کی گرفتاری قانون کےمطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اورنتائج کےدوران مسلسل کارکنوں سےرابطےمیں رہے۔
ذرائع جےآئی ٹی نے بتایا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرےمیں لانے کے لیے کارروائیاں تیزکی جارہی ہیں، اشتہاریوں کی لوکیشن کےلیےایف آئی اے اوردیگر اداروں کی مددلی جارہی ہے، نومئی کےمقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما، 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔