(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹرز کی نئی رینکنگز جاری کردیں۔
نئی بیٹنگ رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے شبمن گل کی دوسری اور ویرات کوہلی کی تیسری پوزیشن ہے۔
ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور ایڈم زمپا کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 8ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یہادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستانی بلے باز محمد رضوان کی تیسری اور بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔
اسی طرح ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر ہے، باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے، ون ڈے کی آل راؤنڈر کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔