14 Feb 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ حاجی کیمپ فٹ پاتھ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، مصری شاہ فاروق گنج کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لٹن روڈ جیل روڈ سے بھی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔