اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے معاہدے کا امکان

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک) حکومت کا موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے ساتھ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف وزارت خزانہ کو تجاویز دے گا جبکہ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی 3 سال کیلئے سائن کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات دوسرے اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہوں گے، آئی ایم ایف کےاس معاہدے میں 6 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام سائن کیا جا سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام سے قبل آئی ایم ایف کو تمام شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی جائے گی، پروگرام کے تحت بجلی، گیس مہنگی اور سبسڈیز پر مزید کٹوتی کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا ہے کہ نیا قرض پروگرام موجودہ سٹینڈ بائی ارینج منٹ معاہدہ سے زیادہ مشکل شرائط پر مبنی ہو گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے