اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں تاحال اضافہ نہ ہو سکا

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں ابھی تک اضافہ نہیں کیا گیا، آئی ایم ایف کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ڈیڈ لائن15 فروری تک کی ہے۔

اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید35.13 فیصد تک بڑھانے کی سفارش کی ہے، اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی۔

منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے صارفین کیلئے ٹیرف میں اوسط 35.13 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے ٹیرف میں اوسط8.57 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن نے ٹیرف435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی سفارش کر دی ہے۔

سوئی ناردرن کیلئے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کا ٹیرف115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کا کہا گیا ہے اور سوئی سدرن کیلئے نیا ٹیرف 1466.40روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے