اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں پروڈکشن درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس اور پروڈکشن درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سول جج مرید عباس نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت ریاست کی حراست میں ہیں انہیں پیش کیا جائے۔

سول جج  مرید عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی پہلی درخواست تھی کہ انہیں سکیورٹی خدشات ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف کا کہنا تھا کہ وہ درخواست گرفتاری سے قبل دی گئی تھی،اُن حالات میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق تھے۔

سول جج مرید عباس کا مزید کہنا تھا کہ پھر آپ کی پہلی پروڈکشن والی درخواست پر فیصلہ کر دیتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے لئے سمن جاری  کر دیتے ہیں۔

خالد یوسف چودھری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، عدالت  انہیں حکم جاری کرے کہ بانی پی ٹی آئی کو  پیش کیا جائے۔

بعد ازاں سول عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے